مہنگائی 20

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ مہنگی، 8 اشیاء سستی اور 21 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے آلو 3.94 اور چکن 3.70 فیصد مہنگا ہوا۔رپورٹ کے مطابق 1 ہفتے میں پیاز 3.54 اور آٹے کی قیمت میں 1.61 فیصد اضافہ ہوا۔

علاوہ ازیں انڈے، بیف اور تازہ دودھ سمیت دیگر کئی اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔رپورٹ کے مطابق 1 ہفتے میں ٹماٹر 23.3 فیصد سستے ہوئے، دال مونگ 2.15 اور دال مسور 0.52 فیصد سستی ہوئی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل، ایل پی جی اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں