وسیم اکرم 151

وسیم اکرم کی بابر اعظم کو ڈانٹنے کی ویڈیو وائرل، وسیم اکرم کی وضاحت

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)کراچی کنگز کے صدر اور سابق کپتان وسیم اکرم نے بابر اعظم کے معاملے پر وضاحت کردی ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاکہ کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم سے بولروں کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم سے کہا کہ ہمارے بولرز یارکرز بالکل نہیں کرا سکتے کیا، بولروں کے علاوہ کوئی بات اس وقت نہیں ہوئی کیونکہ بولرز کو ٹارگٹ کا دفاع کرنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے میچ کے دوران بائونڈری لائن پر وسیم اکرم کی بابر اعظم سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے وسیم اکرم کے بابر اعظم کو ڈانٹنے اور ناراض ہونے کا دعوی کیا گیا تھا جس پر وسیم اکرم نے اب وضاحت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں