مولانا فضل الرحمن 100

وزیر دفاع کے بیان کا انداز پاک افغان کے درمیان بہتر تعلقات کی علامت نہیں، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر دفاع کے بیان کا انداز پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات کی علامت نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمارے پاس راستے ہیں ہم بہتر تعلقات کی طرف جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں ایسی جنگی تربیت کے نتیجے میں فیصلے ہوں گے تو پھر اسی طرح ہو گا، ایسے فیصلوں سے پھر خطے میں کوئی ہمارا دوست نہیں رہے گا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نہ ہماری آنکھیں کھلی ہیں اور نہ ہی ہمارے دل کی آنکھیں کھلی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں