محسن نقوی 12

وزیر داخلہ محسن نقوی کی کرک کے علاقے میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کی ستائش

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرک کے علاقے میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے فورسز پرعزم ہیں۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا ۔ محسن نقوی نے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس نے ایک بار پھر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوںنے کہاکہ کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے فورسز پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں