وزیر داخلہ

وزیر داخلہ سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات]امن عامہ اور کرم کے افسوسناک واقعات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی جس میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ آمد پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال، امن عامہ اور کرم کے افسوسناک واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ اور گورنر خیبرپختونخوا نے کرم کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور مستقبل میں ایسے واقعات کے سدباب کیلئے کثیرجہتی مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرم میں اراضی کے تنازع پر قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ بعض عناصر نیدو گروپوں کے مابین تصادم کو غلط رنگ دیا، جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کرم سے تعلق رکھنے والے مجلس وحدت المسلمین کے ایم این اے حمید حسین کی قیادت میں معززین علاقہ سے ملاقات کی اور صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے فوری اقدامات کئے ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے بھی صورتحال کیتناظر میں موثر اقدامات کئے ہیں۔ پوری کوشش ہے کہ کرم سمیت خیبرپختونخوا میں امن و عامہ کی صورتحال کو بہتر بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ امن کی کوششوں کو سبوتاڑ کرنے میں بیرونی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے قیام امن کیلئے تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔