ملاقات 143

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکاکے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔

بد ھ کو وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کیدرمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سرمایہ کاری ، تجارتی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں