شہباز شریف 110

وزیر اعظم شہباز شریف کی پوپ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے پوپ رابرٹ پریوسٹ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ تاریخی لمحہ دنیا بھر کے کروڑوں مسیحی عوام کیلئے امید کا باعث ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور مشترکہ امن کے فروغ کیلئے پْرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں