شہباز شریف 125

وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں سیلابی صورتحال کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں موسلادھار بارش سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے نگران پنجاب حکومت کو نکاسی آب کیلئے فوری اقدامات، متعلقہ اداروں کی ٹیموں کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزیر اعظم نے برساتی صورتحال کی مانیٹرنگ اور انتظامی اقدامات کرنے، ٹریفک کی روانی اور متبادل راستوں کی بروقت نشاندہی کر کے شہریوں کو پریشانی سے بچانے کی ہدایت کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں