اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اورکزئی اور خیبر کے اضلاع میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسروں و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے 24 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر انہیں شاباش دی ہے۔
جمعہ کووزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ شہباز شریف نے کہاکہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری اپنی قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔









