وزیر اعظم شہبازشریف

وزیر اعظم شہبازشریف کی کاپ 29 سربراہ اجلاس میں شرکت، عالمی رہنماﺅں سے مصافحہ، غیر رسمی گفتگو

باکو(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے آذربائیجان کے دارلحکومت باکومیں کاپ 29 سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر عالمی رہنماﺅں کے ہمراہ گروپ فوٹوبنوایا اورمصافحہ کیا۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی دورہ آذربائیجان کے دوران باکو میں کانفرنس آف پارٹیزکے 29 ویں کلائمیٹ ایکشن کےسربراہی اجلاس میں شریک ہوئے۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس، صدرالہام علیوف نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس اوردیگرعالمی رہنماﺅں سے مصافحہ کیا۔

کاپ 29 سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پروزیراعظم شہبازشریف نے عالمی رہنماﺅں کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ ۔ اس موقع انھوں نے عالمی رہنماﺅں سے مصافحے کے دوران غیر رسمی گفتگو بھی کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدررجب طیب اردوان سے مصافحہ بھی کیا، انھوں نے ترک صدر کا آگے بڑھ کر استقبال کیا۔