محسن نقوی 17

وزیرداخلہ کی ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ خزینہ بانڈہ پر حملے کا سرغنہ خوارجی معاویہ کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ خزینہ بانڈہ پر حملے کا سرغنہ خوارجی معاویہ کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خاتمے تک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر ہیں۔

اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارجیوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہا ۔ محسن نقوی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائیاں کرکے خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

محسن نقوی نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خاتمے تک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قوم دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں