محسن نقوی 12

وزیرداخلہ محسن نقوی کی بلوچستان میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائیاں کرکے بلوچستان میں خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے مستونگ اور خاران میں 8 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا انہوںنے کہاکہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائیاں کرکے بلوچستان میں خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

محسن نقوی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کی جرات اور پیشہ وارانہ مہارت پر قوم کو فخر ہے،قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں