وزیرداخلہ رانا ثنا

وزیرداخلہ رانا ثنا عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب چلے گئے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے 5 روزہ دورہ پرسعودی عرب چلے گئے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سعودی ہم منصب اور دیگراعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پرسعودی حکام سے بات چیت بھی کرینگے۔