نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی،جس میں اسحاق ڈار نے علاقائی امن اورسلامتی کے فروغ کے لئے بات چیت،سفارتکاری اورمسلسل رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔
جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنمائوں نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔









