لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے جمع کرائے گئے 7 کروڑ روپے واپس لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 11 مئی کو درخواست پر سماعت کرے گا۔عدالت نے قومی احتساب بیورو سے بیان حلفی بھی طلب کر رکھا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چودھری شوگر ملز ریفرنس میں 7 کروڑ روپے بطور گارنٹی لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے تھے تاہم نیب اب چودھری شوگر ملز کیس ختم کر چکا ہے۔استدعا ہے عدالت ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے 7 کروڑ روپے واپس کرنے کا حکم دے۔
٭٭٭٭٭









