مریم نواز شریف 19

وزیراعلیٰ مریم نواز کا عوام کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج کا خیرمقدم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عوام کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج کا خیرمقدم کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وزیراعظم ریلیف پیکیج پر قائد محمد نوازشریف کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا احساس قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کے نرخ میں اضافے کا رحجان ترقی پذیر ممالک کے عوام کے لئے مشکلات کا باعث بن رہا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر نوازشریف کی ہدایت پر شاندار ریلیف پیکیج دیا۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں اضافے سے دنیا بھر میں ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے، مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج احسن اقدام ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کیلئے خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کا اجرا کر دیا ہے۔خصوصی ریلیف سکیم کے تحت موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیاں استعمال کرنے والوں کو پٹرول پر 100 روپے فی لٹر ریلیف دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں