رانا ثنا اللہ 173

وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کو وزارت کا چارج دے دیا گیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کو وزارت کا چارج دے دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق رانا ثنا اللہ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا چارج دیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد رانا ثنا اللہ کو چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔احسن اقبال کو اس سے پہلے بین الصوبائی وزارت کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں