وزیراعظم 87

وزیراعظم کا کوہاٹ ٹنل کے قریب حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ کااظہار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ ٹنل کے قریب حادثے میں 17افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے،تعزیتی بیان میں وزیرِاعظم شہبازشریف نے نے کوہاٹ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے بلندیِ درجات اور سوگواران کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے ،وزیرِ اعظم نے زخمیوں کی صحت یابی کی دعاکرتے ہوئے مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کی تاکید کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں