حافظ نعیم الرحمن 19

وزیراعظم کا حافظ نعیم الرحمن کو فون، مارچ ملتوی کرنے کی درخواست

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو فون کرکے مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حافظ نعیم الرحمن کے ملتان پہنچنے پر ان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم کو بتایا کہ ہم کسی قسم کا امن و امان کا مسئلہ یا حکومت سے تصادم نہیں چاہتے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم عوام کے حق کیلئے نکلے ہیں اور حکومت کو یہ حق دینا ہوگا۔ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کی درخواست پر ہم مارچ موخر بھی کر دیں تو احتجاج کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، مارچ مخر کر نے کی درخواست پر شوری سے مشورے بعد ردِعمل دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں