سیاسی جلس

وزیراعظم کا اگست سے سندھ میں سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے اگست سے سندھ میں سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ کرلیا، جلسے اندرون سندھ میں ہوں گے جن میں بڑی شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہوں گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے حوالے سے عید کے بعد ایک اور اجلاس بلالیا، اجلاس میں سندھ پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف سیاسی قوتوں سے ملاقاتیں اور ساتھ ملانا بھی سندھ پلان کا حصہ ہوگا اس کے علاوہ مبینہ کرپشن میں ملوث یا سیاسی آلہ کاربننے والے بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق عید کے بعد اجلاس میں سندھ ایڈوائزری کمیٹی کے نام بھی فائنل ہوں گے، وفاق کے منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں پر اہم فیصلے بھی عید کے بعد ہوں گے۔