ڈاکٹر نفیسہ شاہ

وزیراعظم نے کلبھوشن معاملے کو پارلیمنٹ سے پوشیدہ رکھا ،عمران خان بادشاہ سلامت نہیں کہ پارلیمنٹ پر فیصلہ مسلط کریں ،نفیسہ شاہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کلبھوشن معاملے کو پارلیمنٹ سے پوشیدہ رکھا ،عمران خان بادشاہ سلامت نہیں کہ پارلیمنٹ پر فیصلہ مسلط کریں ۔

ہفتہ کو اپنے بیان میں ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے کلبھوشن معاملے کو پارلیمنٹ سے پوشیدہ رکھا ،عمران خان بادشاہ سلامت نہیں کہ پارلیمنٹ پر فیصلہ مسلط کریں ۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی بزدلی سے مودی کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے ، کلبھوشن کے معاملے پر خاموشی سے آرڈیننس جاری کرنا سوالیہ نشان ہے۔

انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی پارٹی کا صدر یا وزیراعظم ایسا فیصلہ کرتا تو ملک دشمن قرار پاتا ، عمران خان کی من مانی سے لاڈلے ہونے کا تاثر مضبوط ہوتا ہے ،خدشہ ہے احسان اللہ احسان کی طرح کلبھوشن کو بھی فرار کرایا جائے گا۔