شہباز شریف 119

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی کے انتقال پر اظہا ر افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے افتخار سروہی کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

وزیراعظم نے مرحوم افتخار سروہی کی پاکستان نیوی کے لئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں