پنجاب اسمبلی

وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔

رکن پنجاب اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پورے ملک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے اہل پاکستان کی زندگیاں اجیرن ہوکر رہ گئیں ہیں،لوڈشیڈنگ ہسپتالوں میں کئی مریض آپریشن نہ ہونے سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں،کاروباری طبقہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شدید متاثر ہو رہا ہے،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث کئی صنعتیں بند ہوچکی ہیں۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے دورے حکومت میں ہزاروں میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی،موجودہ حکومت ناقص پالیسیوں کے وجہ سے عوام کو بجلی نہیں دے پا رہی،ملک میں وافر بجلی ہونے کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ وزیراعظم کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،وزیراعظم عمران خاں ہر سطح پر ناکام ہوچکے ہیں، مطالبہ ہے کہ وزیراعظم عمران خاں مستعفی ہوں اور کسی اہل شخص کو وزیراعظم بنایا جائے۔