شہباز شریف 114

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر جو بائیڈن اور امریکی عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر جو بائیڈن اور امریکی عوام کو امریکا کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کی ہے۔

بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں کے دوران ہمارے دوطرفہ تعلقات میں وسعت اور گہرا ہونے کا سلسلہ جاری ہے، امریکا پاکستان کے بڑے تجارتی، دفاعی اور اقتصادی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کی حکومتوں نیباہمی تعلقات کو مستحکم رکھنے کے لیے عملیت پسندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے جو ہماری مضبوط شراکت داری کو ظاہر کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں