شہباز شریف 21

وزیراعظم شہباز شریف کی رومانیہ کے نئے وزیراعظم لوکا نکولیسکو کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لوکا نکولیسکو کو رومانیہ کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ دیرینہ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں