کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے اور بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے، دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعظم گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔