اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار ، مشیر وزیراعظم احد چیمہ اور مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔