دی ہیگ (رپورٹنگ آن لائن )بین الاقوامی فوجداری عدالت کی انتظامی اختیاراتی کمیٹی نے اعلی ترین بین الاقوامی جنگی جرائم سے متعلق پراسیکیوٹر کریم خان کے خلاف مختلف اقدامات کی تحقیقات کا عندیہ دیا ہے۔
عرب تی وی کے مطابق اس معاملے سے واقف دو مختلف ذرائع نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی گورننگ باڈی اپنے چیف پراسیکیوٹر کریم خان سے مبینہ جنسی جرائم پر تحقیقات شروع کرے گی۔
خان سے رکن ممالک کو بھیجی گئی ایک داخلی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وہ دی ہیگ میں قائم عالمی جنگی جرائم کی عدالت میں اپنے کردار سے عارضی طور پر دستبردار ہو جائیں، جبکہ انکوائری جاری ہے۔