انوار الحق کاکڑ 127

نگران وزیراعظم سے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی ملاقات ،وزیراعظم سے ہدایات لیں

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ملاقات کی جس میں ڈاکٹر فیصل نے وزیراعظم سے پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کے لیے ہدایات لیں۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا سیل سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر فیصل کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر فیصل نے وزیراعظم سے پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کے لیے ہدایات لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں