سندھ ہائی کورٹ 25

نقیب اللہ قتل کیس، ملزمان کی بریت کیخلاف اپیلوں کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں ملزمان کی بریت کیخلاف اپیلوں کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں ملزمان کی بریت کیخلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ مقتول نقیب اللہ محسود کے 7 سالہ بیٹے عاطف نے بیان حلفی جمع کرادیا۔ میں کم عمر تھا میری والدہ معاشرتی روایت کے پاس کورٹ میں پیش نہیں ہوئیں۔ اس وجہ سے میرے دادا کے انتقال کے بعد میرے چاچا نے اپیلیں دائر میں۔

عدالت نے اپیلوں کی مزید سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ملتوی کردی۔ سابق ایس ایس پی ملیر را ؤانوار اور دیگر کے وکلا نے نقیب اللہ محسود کے قتل کیس کی اپیلیں بھائی کی جانب سے دائر کرنے پر اعتراض کیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر کو بری کردیا تھا۔ ملزمان کی بریت کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی گئیں تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں