ماہرہ خان

نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، ماہرہ خان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ ماہرہ خان نے نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ لوگوں کا خیال ہے کہ انہوں نے بہت زیادہ کام کیا ہے لیکن دراصل انہوں نے ٹی وی پر بہت کم کام کیا ہے اور اس لیے وہ بہت سے اداکاروں کے ساتھ کام نہیں کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ وہ نعمان اعجاز، سجل علی، ثانیہ سعید اور بلال عباس کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ ماہرہ خان فلم’’قائد اعظم زندہ باد‘‘ میں دکھائی دیں گی۔