کراچی (رپورٹنگ آن لائن) معروف سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے کہا ہے کہ آج کل کی اداکارائیں بہت جلدی اپنے آپ کو عظیم سمجھنے لگ جاتی ہیں۔
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے لیلیٰ زبیری کا کہنا تھا کہ ماضی کی نسبت مجھے سب سے بڑا فرق یہ لگتا ہے کہ آج کل کی اداکارائیں خود کو بہت جلدی بہت کچھ سمجھنے لگتی ہیں، لیکن ہم ایسے نہیں تھے، اس وقت ایسی سوچ نہیں تھی کہ ہم عظیم اداکارائیں بن جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ہم کام کے حوالے سے مخلص ہوتے تھے مجھے لگتا ہے کہ ینگ جنریشن شارٹ کٹ پر زیادہ یقین رکھتی ہے اور وہ جلدی جلدی شہرت پانا چاہتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے زمانے میں ہمارے ذہنوں پر شہرت کا بھوت سوار نہیں تھا بس کام کا جنون ہوتا تھا لیکن وہ جنون اب لوگوں میں نظر نہیں آتا۔