شیر افضل مروت 17

میری معلومات کے مطابق وفاق نے ایمرجنسی کیلئے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے ‘ شیر افضل مروت

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعوی کیا ہے کہ میری معلومات کے مطابق وفاق نے ایمرجنسی کیلئے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے ایمرجنسی کا نفاذ لانگ مارچ میں تعداد سے مشروط ہو گا، مجھے یہ بھی علم ہوا ہے کہ خیبر پختوانخواہ کیلئے جو کونسل بنے گی اس میں اختیارولی کو بھی ذمہ داری ملے گی۔ایک انٹر ویو میں شیرافضل مروت نے کہا کہ دونوں فریقین سامنے آنے سے پہلے ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کیا واقعی آ رہے ہو،

ایمرجنسی لگنے پر کونسل کیلئے سیاسی اکابرین اور بیوروکریٹس کے نام بھی فائنل ہو گئے ہیں ،پردے کے پیچھے ملاقاتیں ہورہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی نے جن کی ایما ء پر جو کچھ کیا وہ اپنا ہی بویا ہوا کاٹے گا، سہیل آفریدی سے متعلق جب پٹیشن دائر کی تھی تو اصول کی بنیاد پر کی تھی، 15اکتوبر تک نہیں آتے تو ان کی باتوں پر یقین نہیں کرنے والا نہیں ہوں ،پی ٹی آئی سے نکالا گیا، 3سال سے بتائیں میرا قصور کیا ہے، گالیاں بھی دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں