عباس جٹ 41

میری اور میگھا کی کیمسٹری بہت ملتی ہے، عباس جٹ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) نامور گلوکار عباس جٹ نے کہا ہے کہ میری اور میگھا کی کیمسٹری بہت ملتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم دونوں طویل عرصے سے جو بھی پراجیکٹ کر رہے ہیں وہ کامیاب ہو رہاہے ۔ایک انٹر ویو میں عباس جٹ نے کہا کہ میگھا ایک بہترین گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین انسان ہیں ، وہ دوسروں کے دُکھ درد کو سمجھتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں ایسے لوگوں کا ساتھ دیں ۔

انہوں نے کہا کہ اتنی شہرت ملنے کے باوجود میگھا میں عاجزی ہے اور یہی وجہ ہے کہ خد اکی ذات نے انہیں بے پناہ کامیابیوں سے نوازا ہے ۔ عباس جٹ نے کہا کہ ہم کسی بھی پراجیکٹ کے لئے بھرپور مشاورت کرتے ہیں ، ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو سپیس دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے پراجیکٹ کامیاب جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں