پرویزالٰہی 71

میرٹ سے ہٹ کر بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی اوردیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیوں کے مقدمہ کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی ہوگئی۔

اینٹی کرپشن کورٹ کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے کیس کی سماعت کی۔پرویز الٰہی کے پیش نہ ہونے کے باعث مقدمہ میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، دوران سماعت شریک ملزم سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر شریک ملزمان پیش ہوئے۔

پرویز الٰہی کی جانب سے وکلا ء نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیارکیا کہ پرویز الٰہی بیمار ہیں ،ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دے رکھا ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 10ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں