ننکانہ صاحب(رپورٹنگ آن لائن)سابق گورنر وفاقی وزیر امور کشمیر مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے وی این پر بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر کے حکومت نے عوام کے دن جیت لیے مہنگائی میں پی سی عوام کے لیے موجودہ حالات میں حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی بہت بڑا تحفہ ہے گھریلو صارفین کیلئے 7 روپے 41 پیسے اور صنعتی صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 59 پیسے سستی کردی گئی ہے ،انہوں نے کہاکہ قائد محترم میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے منشور میں واضع اعلان کیا تھا۔
اور عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کو موقع دیا تو عوام کو ہر ممکن ریلیف دینگے اور معیشت کی صورت حال بہتر کر کے بجلی کی قیمتوں میں کمی لائیں گے حکومت نے مسلم لیگ (ن) کی سیاست دا پر لگا کر پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے اور سری لنکا بننے سے بچایا برجیس طاہر نے کہاکہ میاں نوازشریف کی قیادتِ میں ایک سالہ حکومتی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں جس کا ثمر بجلی کی قیمتوں میں کمی کر کے دیاجابرہا ہے .
پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے کہ تقریبا سات روپے فی یونٹ کی کمی سے عوام کو بہت بڑا ریلیف دیا گیا ہے جس سے عوامی مشکلات میں خاطر خواہ کمی ہوگی جس پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے، وہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے مزیدکہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت آنے والے دنوں میں قوم کو بہت بڑی بڑی خوشخبریاں دے گے۔