ممبئی(رپورٹنگ آن لائن) تیلگو سپر اسٹار مہیش بابو اور سونالی بیندرے کی بلاک بسٹر فلم ‘مراری’ کو دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم میکرز نے اداکار مہیش بابو کے جنم دن پر ان کے مداحوں کو خصوصی ضیافت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سپر نیچرل فلم ‘مراری’ فروری 2001 میں ریلیز ہوئی تھی اور مداح مہیش بابو اور سونالی بیندرے کو 23 برس بعد بڑی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔مہیش بابو کی سالگرہ 9 اگست کو ہے اور ‘مراری’ کی ریلیز کی خبر کے ساتھ ان کے مداحوں میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔یاد رہے کہ ‘مراری’ ایک سپر نیچرل ڈراما فلم ہے جس میں ایک خاندان پر ماضی کی ایک بددعا آسیب بن کر سامنے آتی ہے۔