کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے خواتین سے متعلق نیا پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی سوچ کا اظہار کردیا۔
مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر خواتین سے متعلق اپنی سوچ کا اظہار کرتے ہوئے لکھاہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ خواتین بے دل ہو رہی ہیں، میرے خیال میں خواتین زیادہ سے زیادہ آگاہ ہو رہی ہیں کہ وہ کس چیز کی مستحق ہیں اور ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا جانا چاہیے۔اپنے اس پیغام کے ساتھ ادکارہ نے اپنی بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی پوسٹ کی۔
مہوش حیات کے پیغام اور ان کی تصویر دونوں کو ہی مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔