کھجور

مہنگائی کا طوفان، کھجور کی قیمت کو بھی پر لگ گئے

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)ماہ رمضان مبارک کی آمد سے پہلے مہنگائی کا طوفان اشیائے خورونوش کے ساتھ کجھور کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، فیصل آباد کی ہول سیل مارکیٹ میں کھجور کی قیمت پچاس سے سوروپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔

مارکیٹ میں ایرانی کھجور 600 روپے جبکہ پاکستانی کھجور 450 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔ آڑھتیوں نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ بے جا ٹیکسز کو قرار دے دیا۔گورنمنٹ نے کسٹم وغیرہ بڑھائے ہیں اس وجہ سے بھی اسکے ریٹ میں فرق پڑا ہے،مہنگا ہوجاتا ہے، کرائے ٹرانسپورٹ اسکے اخراجات بھی زیادہ ہیں تو پھر کچھ لوگ بھی مہنگائی کرلیتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ 50 کلو سے 80 روپے بڑھ گیا ہے اوپر، جو 100 روپے پاو تھی وہ اب 120،130 روپے پاو مارکیٹ میں ہوگئی ہے اور جو لے کر جائے گا وہ 150 روپے پاو بیچے گا۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرکے کھجور کی بڑھتی قیمتوں کو کنڑول کیا جائے۔