موٹرسائیکل

موٹرسائیکل مینوفیکچرنگ کمپنی یاماہا نے بھی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ہنڈا کے بعد موٹرسائیکل مینوفیکچرنگ کمپنی یاماہا نے بھی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق یاماہا کی وائے بی 125 زیڈ بائیک کی قیمت 23 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 55 ہزار روپے ہوگئی۔کمپنی کی زیادہ فروخت ہونے والی بائیک وائے بی 125 زیڈ ڈی ایکس کی قیمت میں بھی 25 ہزار 500 کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 500 تک جا پہنچی۔

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق 25 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد اب وائے بی آر 125 کی نئی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہوگی۔وائے بی آر 125 جی کی قیمت بھی 26 ہزار 500 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 92 ہزار ہوگئی ہے ۔یاماہا کے علاوہ ہونڈا نے بھی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گیا۔