بلاول بھٹو زرداری 16

مولانا صاحب کی تقریر میں بعض الفاظ ادا نہ ہوتے تو بہتر تھا،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مولانا صاحب کی تقریر میں بعض الفاظ ادا نہ ہوتے تو بہتر تھا، ان کی تقریر کے جواب میں جس طرح حملے کیے گئے وہ بھی نامناسب ہیں،سیاسی قیادت اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونی انتشار کا پوری قوم مل کر مقابلہ کرتی ہے، اندرونی انتشار ملک کو زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے سیاسی رہنمائوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ملک میں تنا بہت حد تک پہنچ چکا ہے، کشیدگی مزید نہیں بڑھنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم ریڈ لائن کراس کرنے والے نہیں، ہمارا موقف ہے پاکستان پہلے اور ریاست پہلے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی قیادت اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی نمائندگی برابر ہونی چاہیے، انتخابی اصلاحات غیر جانبدار اور عوامی امنگوں کے مطابق ہونی چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں