اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں چائے کے استعمال میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث رواں ماہ معمول سے 18.6فیصد اضافی چائے درآمد کی گئی۔
پاکستان ٹی امپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق ستمبر کے دوران10.2ملین کلو گرام اور اکتوبر میں 11.3ملین کلو گرام چائے درآمد کی گئی لیکن رواں ماہ(نومبر)اب تک 12.1ملین کلوگرام چائے درآمد کی جاچکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ درآمد شدہ 32.8 ملین ڈالر کی چائے میں 11.4ملین کلو گرام کالی اور 0.7ملین کلو گرام سبزچائے شامل ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کینیا، بنگلہ دیش، چین اور ویتنام سمیت 13 ممالک سے چائے کی پتی درآمد کرر ہا ہے۔