بلاول بھٹو زرداری

مودی جو چاہے کرلے، بھارت کی شکست اور کشمیریوں کی فتح نوشتہ دیوار ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم شہدائے کشمیر پر پیغام میں کہا ہے کہ 13 جولائی 1931 سمیت کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کے تمام شہداء و اسیروں کا سلام پیش کرتا ہوں،

سرینگر میں 22 شہداء کی قربانی کشمیری عوام کے بے مثال جذبہِ آزادی و حریت کا نقطہ آغاز بنی،ظالم و جابر ڈوگرہ راج کی طرح اس کے پیروکار قابض بھارت نے بھی نہتے کشمیریوں پر بربریت کے تمام رکارڈ توڑ دیئے،کشمیری شہداء کی دی گئی اذان کی بازگشت سے بھارتی حکمران لرزتے رہیں گے،

مودی جو چاہے کرلے، مستقبل قریب میں بھارت کی شکست اور کشمیریوں کی فتح نوشتہ دیوار ہے،عالمی برادی مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے، کیونکہ انسانیت ذمہ دارانہ کردار کے علاوہ کچھ نہیں