باکو(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ موجودہ دور میں موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، ثقافت مختلف معاشروں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے، ثقافت کے تحفظ اور سیاحت کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ثقافتی ورثہ اور موسمیاتی تبدیلی پر اعلیٰ سطحی وزارتی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آذربائیجان، یو اے ای اور برازیل کو اعلیٰ سطحی وزارتی ڈائیلاگ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان بلند ترین چوٹیوں اور دریائوں کا حامل ملک ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے محل وقوع کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان خوبصورت اور مختلف ثقافتوں کا حامل ملک ہے۔
انہوںنے کہاکہ ثقافت مختلف معاشروں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے، ثقافت کے تحفظ اور سیاحت کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ دور میں موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، 2022ء میں پاکستان سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو سیلاب کے باعث 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، مشترکہ کوششوں سے آئندہ نسلوں کو محفوظ بنانا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ثقافت اور مقامی روایات بھی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔
٭٭٭٭٭