منی پور

منی پور میں نہتی عوام کے انکاﺅنٹر کے عمل میں تیزی، مودی سرکارخاموش تماشائی

امپھال(رپورٹنگ آن لائن)بی جے پی حکومت کی بے حسی کے باعث منی پور میں نسلی فسادات عروج پر ہیں۔ بھارتی فوجی اہلکاروں کی جانب سے منی پور میں نہتی عوام کے انکاﺅنٹر کے عمل میں تیزی آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں آتش زنی اورکرفیو سے بد امنی کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔میتی قبیلے کےزیر تسلط بشنو پورضلع میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے مزدوروں پرحملہ کردیا گیا،فسادات کی وجہ سےکوکی قبیلے کے زیر تسلط علاقے میں سکول، کالج اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہیں۔ تشددکی اس لہر سےتقریبا 6 ہزار سےزائد افراد اپنےگھروں سے بےگھر ہوگئے،یورپی پارلیمان میں منی پور فسادات پر اجلاس کے باوجود بھارت کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔