منگولیا

منگولیا کے سابق وزیراعظم ایردینیبات کو 6 سال کی سزا

اولان باتور(رپورٹنگ آن لائن)منگولیا کے سابق وزیراعظم جرگاتولگا ایردینیبات کو پیر کے روز اختیارات کے غلط استعمال پر 6 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔منگولیا کے دارلحکومت اولان باتور کے ضلع سوخباتار کے جرائم کی ایک عدالت نے انہیں غیر قانونی طور پرمحفوظ علاقوں کو خصوصی لا ئسنسز کے ساتھ ملکیت میں رکھنے اور بطور وزیراعظم اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایک کان کنی کی کمپنی کو مراعات دینے کا مجرم قرار دیا ۔

45سالہ جرگاتولگا 2016سے 2017تک وسائل سے مالا مال ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں ۔اس سیاستدان نے جو کہ حکمران منگولین پیپلز پارٹی کارکن ہے ،حالیہ پارلیمانی انتخابات میں زیر حراست رہتے ہوئے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔