لیاقت بلوچ 49

امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی سیاست، پالیسی سازی صیہونیت کے قبضے میں ہیں،لیاقت بلوچ

قصور (رپورٹنگ آن لائن)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی سیاست، پالیسی سازی صیہونیت کے قبضے میں ہیں. امریکہ کو جنگوں میں الجھائے رکھنا صیہونیت کا ایجنڈا ہے. ٹرمپ عمر، ذہنی صحت اور متلون مزاجی کی وجہ سے اب امریکہ کے لئے بڑے زوال کا سبب بن رہے ہیں.

امریکی ووٹرز شرمسار ہیں، امریکی نظام کے مطابق سینیٹ، کانگریس، امریکی ریاستوں کو ٹرمپ سے چھٹکارے کا راستہ تلاش کرنا ہوگا. ابراہیمی معاہدہ، دو ریاستی حل، اسرائیل کے ناجائز وجود کا تحفظ دوسری صدی میں بھی فراڈ اور بڑا دھوکہ ہے. سعودی عرب نے ابراہیمی معاھدہ کی تجویز ٹھکرادی، پاکستان حکومت بھی دوٹوک اعلان کرے. امریکہ ایران جنگ میں امریکہ کے پاس معاہدے کا نادر موقع ہے، صیہونیت کے دبا میں موقع ضائع نہ کرے وگرنہ خطے میں عالمِ اسلام، چین و روس مل کر امریکی اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں مشترکہ قدم اٹھائیں گے.

یورپ بھی اب امریکی غلطیوں کا بوجھ اٹھانے کے لئے تیار نہیں. وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے سفارتی، ثالثی محاذ پر شاندار کردار ادا کیا ہے، پاکستانی ثالثی میں معاہدہ ہوجانا ہی بہتر ہے. لیکن انڈیا اسرائیل کو پاکستان کی عالمی سطح پر عزت برداشت نہیں اس لئے اپنی ہی عزت کو خطرات میں نہ ڈالیں. ایران کے تحفظ، فلسطین کی آزادی کے لئے پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر، مصر، امارات، عراق کو متبادل اقدامات پر اتفاق کرلینا چاہئے. چین اور روس کو بھی اب عالمی امن کے لئے جرآت مندانہ کردار ادا کرنا ہوگا.لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت گھر کی فکر کرے، عوام مہنگائی، بجلی، گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ، پٹرولیم مصنوعات کی ناقابلِ برداشت قیمتوں کی وجہ سے پریشان حال، بدحال ہیں.

عوام کے لئے عالمی سفارتی کامیابیاں اور قومی مفادات بیمعنی ہورہے ہیں. دہشت گردی اور ملک کے ہر کونے میں دہشت گردوں کا اپنے ٹارگٹ کا بآسانی حصول بڑی الارمنگ صورتِ حال ہے. عوام اور سکیورٹی فورسز میں بیاعتمادی کے فاصلے دہشت گرد مائنڈ سیٹ کو فیول فراہم کرتے ہیں. قومی وحدت، قومی مشترکہ لائحہ عمل ہی سیاسی، معاشی، سلامتی کے بحرانوں سے نجات دلاسکتا ہے. جماعتِ اسلامی عالمی استعماری شیطانی ایجنڈے کو مسترد کرتی ہے. ھم فلسطینیوں، کشمیریوں اور ایرانیوں کے ساتھ ہیںـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں