لاہور( رپورٹنگ آن لائن)ملک میں گاڑیوں کی فروخت 40فیصد بڑھ گئی۔ پاکستان آٹو موٹیومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26میں ایک لاکھ 55ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں ۔
مئی کے مقابلے جون میں پاکستان میں کاروں کی فروخت 13فیصد بڑھ کر 15ہزار 378یونٹس رہی۔گزشتہ مالی سال میں ٹرکوں اوربسوں کی فروخت 67فیصد بڑھ کر 7ہزار 440یونٹس تک پہنچ گئی ۔ زیرجائزہ عرصے کے دوران جیپ اورپک اپ کی فروخت 41فیصد اضافے 50ہزار 814یونٹس رہی۔ موٹر بائیکس اور رکشوں کی فروخت میں 30فیصد اضافہ ہوا۔
19لاکھ 72ہزار 77موٹربائیکس اوررکشہ فروخت ہوئے۔ ماہرین کے مطابق مضبوط قوت خرید، بہتر آٹوفائنانسنگ اورنئے ماڈلز کی آمد نے گاڑیوں کی فروخت بڑھادی۔تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث کمرشل وہیکلز کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے۔









