موبائل فونز 100

ملک میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر موبائل فونز کی درآمد میں اضافہ ریکارڈ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ملک میں موبائل فونز کی درآمدات میں جولائی کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات پر68 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 76 فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ سال جولائی میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 39 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،

جون کے مقابلہ میں جولائی میں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر27 فیصدکااضافہ ہواہے۔اسی طرح جون میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 54 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو جولائی میں بڑھ کر68 ملین ڈالرہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں