لاہور( رپورٹنگ آن لائن)ملک محمد احمد خان نے وطن واپس پہنچ کر سپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ سنبھال لیا ۔سپیکر کی واپسی کے بعد ملک ظہیر اقبال چنڑ نے ڈپٹی سپیکر کا عہدہ دوبارہ سنبھال لیا۔
سپیکر ملک محمد احمد خان کے غیر ملکی دورے کے باعث ملک ظہیر اقبال چنڑ نے قائمقام سپیکر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے عہدہ سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔